آپ سے خطوط کی تصدیق نہیں تحقیقات بھی کرنی ہیں: جے آئی ٹی نے حمد بن جاسم کو ایک اور خط لکھ دیا

آپ سے خطوط کی تصدیق نہیں تحقیقات بھی کرنی ہیں: جے آئی ٹی نے حمد بن جاسم کو ایک ...
آپ سے خطوط کی تصدیق نہیں تحقیقات بھی کرنی ہیں: جے آئی ٹی نے حمد بن جاسم کو ایک اور خط لکھ دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی نے قطری شہزادے حمد بن جاسم کو ایک اور خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ آپ سے خطوط کی تصدیق ہیں نہیں تحقیقات بھی کرنی ہیں۔تحقیقات کے بغیر آپ کے خطوط غیر مصدقہ رہیں گے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جے آئی ٹی نے قطری شہزادے حمدبن جاسم کو پاکستان آکر بیان ریکارڈ کرانے یا دوحہ میں پاکستانی سفارتخانے میں آکر بیان دینے کے حوالے سے آخری خط لکھ دیا ۔ جے آئی ٹی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ آپ نے جے آئی ٹی کو دوحہ میں ملکر خطوط کی تصدیق کی پیشکش کی ۔ آپ نے خطوط میں سپریم کورٹ میں بیان پر رضامندی ظاہر کی تھی اور سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار کو تسلیم بھی کر چکے ہیں ۔ایک مرتبہ دائرہ اختیار تسلیم کر لیا جائے تو واپس نہیں لیا جا سکتا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ حسین اور حسن نواز نے آپ کی رضامندگی سے خطوط سپریم کورٹ میں جمع کرائے اور اب آپ سے خطوط میں لکھے مواد کی تحقیقات کرنا چاہتے ہیں ۔سپریم کورٹ نے حکم دیا تو آپکو متعلقہ ٹرائل کورٹ میں پیش ہونا پڑ سکتا ہے ۔جے آئی ٹی خطوط میں لکھے مواد کی تحقیقات کرنا چاہتی ہے۔آپ کا موقف سپریم کورٹ میں جمع خطوط کی ساکھ پر اثر انداز ہو گا ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -