حکومت نے طارق باجوہ کو گورنر سٹیٹ بینک مقرر کر دیا

حکومت نے طارق باجوہ کو گورنر سٹیٹ بینک مقرر کر دیا
حکومت نے طارق باجوہ کو گورنر سٹیٹ بینک مقرر کر دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی حکومت نے طارق باجوہ کو گورنر سٹیٹ بینک مقررکر دیا ۔

سماءٹی وی کے مطابق حکومت نے گورنر سٹیٹ بینک کی خالی نشست پر طارق باجوہ کو تعینات کر دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ، طارق باجوہ اس سے قبل سیکرٹری خزانہ رہ چکے ہیں ۔

طارق باجوہ کو گورنر سٹیٹ بینک مقرر کرنے کی منظوری صدر مملکت ممنون حسین نے دی ۔ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار عندیہ دے چکے تھے کہ وزیر اعظم نوازشریف کے دورہ تاجکستان سے واپسی کے فوری بعد گورنر سٹیٹ بینک کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -