آزار روڈ پر قصابوں اور مختلف کھانے پینے کی اشیاءکے ہوٹلز مالکان نے گوشت اور جانوروں کے بقیہ جات سڑکوں پر پھینکنا شروع کردیئے

آزار روڈ پر قصابوں اور مختلف کھانے پینے کی اشیاءکے ہوٹلز مالکان نے گوشت اور ...
آزار روڈ پر قصابوں اور مختلف کھانے پینے کی اشیاءکے ہوٹلز مالکان نے گوشت اور جانوروں کے بقیہ جات سڑکوں پر پھینکنا شروع کردیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرگودھا (ویب ڈیسک) آزار روڈ پر قصابوں اور مختلف کھانے پینے کی اشیاءکے ہوٹلز مالکان نے گوشت اور جانوروں کے بقیہ جات سڑکوں پر پھینکنا شروع کردیئے جس کی وجہ سے اس روڈ پر پرندوں کی بھرمار ‘ جہازوں کےلئے خطرناک ثابت ہورہی ہے ضلعی انتظامیہ قصابوں اور ہوٹل مالکان کےخلاف مکمل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے یہ پرندے کسی بڑے حادثے کو جنم دے سکتے ہیں آزاد روڈ کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ قصابوں اور ہوٹل مالکان کو متعدد بار منع کیا کہ وہ گوشت اور جانوروں کے بقیہ جات سڑکوں پر پھینکنے سے اجتناب کریں اس سے آوارہ کتے بھی روڈ پر آتے ہیں جو ایکسیڈنٹ کا موجب بنتے ہیں جبکہ پرندوں کی بہتات ہوائی جہازوں کےلئے انتہائی خطرناک ثابت ہوتی ہے ایئر فورس کی انتظامیہ نے بھی کوڑا کرکٹ اور دیگر فضلاءجات کو کھلے عام پھینکنے سے منع کرنے کی ہدایت کی ہے اس کے باوجود آزاد روڈ پر قصاب اور ہوٹل مالکان بچا کچہ گوشت اور جانوروں کے بقیہ جات کھلے عام سڑکوں پر پھینک رہے ہیں جس سے پرندے اور آوارہ کتے حد سے زیادہ ہوتے جارہے ہیں جو جہازوں کیساتھ ساتھ انسانی زندگیوں کےلئے بھی خطرناک ہیں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے اس کا نوٹس لینے اور ایئر فورس کے حکام سے اس کا سد باب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

سرگودھا -