آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا : محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی

آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا : محکمہ موسمیات کی پیشن ...
آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا : محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشن گوئی کر دی۔

ترجمان عمران احمد صدیقی کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ڈی جی خان ،مالاکنڈ، ہزارہ، ژوب، قلات ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، کوہاٹ، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، راولپنڈی، ڈی آئی خان ڈویژن، فاٹا، بارکھان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش لاہور( ائیرپورٹ پر65 ، سٹی 22)،سرگودھا 44 ، گوجرانوالہ19، قصور 15 ، فیصل آباد 08 ، جوہرآباد، نورپورتھل04 ،گڑھی دوپٹہ28، مظفرآباد01، ڈی آئی خان 08 ، پاراچنار06 ، کوہاٹ 02 ،بارکھان 17 ،گوپس، بگروٹ، استور، سکردو01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق دادو میں 46 ، نوکنڈی 45 ، شہید بینظیر آباد، دالبندین44 ، سبی می 43 ڈگری جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 27اور زیادہ سے زیادہ 38،اسلام آباد 25اور35،کراچی 29اور34،پشاور میں کم سے کم 27اور 40،کوئٹہ میں 19اورزیادہ سے زیادہ 38،گلگت 17اور35جبکہ چترال میں کم سے کم 21اور زیادہ سے زیادہ 34ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔

مزید :

ماحولیات -