سمندر پار پاکستانی ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں اور پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: کامران مائیکل

سمندر پار پاکستانی ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں اور پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ...
سمندر پار پاکستانی ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں اور پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: کامران مائیکل

  

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانی ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں اور پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ، سمندر پار پاکستانی بھائیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے تمام ممکن اقدامات اٹھائیں جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو اسلام آباد میں چیئرمین بورڈ آف گورنرز اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات کے دوران کیا۔

ملاقات میں وزارتِ انسانی حقوق اور اوور سیز پاکستانیز فاؤنڈیشن نے سمندر پار پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ خصوصاً ان کو ائیر پورٹس پر پیش آنے والی مشکلات اور ان کے مسائل کو بہتر اور فوری طور پر حل کرنے کیلئے مشترکہ جامع حکمت وضع کرنے پر اتفاق کیا ۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے اس امر پر بھی زور دیا کہ غیر ملکی جیلوں میں، جرائم میں ملوث قید پاکستانی، جو اپنی سزائیں کاٹ چکے ہیں انکی واپسی کو بھی یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل اور چےئر مین بورڈ آف گورنرزاوور سیز پاکستانیز فاؤنڈیشن بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ پاکستانی بھائیوں کے حقو ق کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدمات اٹھائے جائیں گے۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے مزید کہا کہ وزارتِ انسانی حقوق اوور سیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر مشترکہ لائحہ عمل وضع کر ے گی تا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کو ہر ممکن یقینی بنایا جا سکے۔

مزید :

اسلام آباد -