دنیا میں سیلفی لیتے ہوئے سب سے زیادہ افراد بھارت میں ہلاک ہوئے

دنیا میں سیلفی لیتے ہوئے سب سے زیادہ افراد بھارت میں ہلاک ہوئے
دنیا میں سیلفی لیتے ہوئے سب سے زیادہ افراد بھارت میں ہلاک ہوئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(این این آئی)دنیا میں سیلفی لیتے ہوئے سب سے زیادہ افراد بھارت میں ہلاک ہوئے۔ ایک رپورٹ کے مطابق مارچ 2014 ءسے ستمبر 2016 ء  تک سیلفی لیتے ہوئے 127 افراد ہلاک ہوئے جن میں سے سب سے زیادہ 76 ہلاکتیں بھارت میں ہوئیں۔

امریکی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق2014 ء کے دوران ملک بھر میں 33 ہزار افراد ڈرائیونگ کے دوران سیلفی لیتے ہوئے زخمی ہوئے۔امریکا کی کارنیگی میلن یونیورسٹی اور بھارتی جامعہ اندرا پراستھا انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن دہلی کے محققین نے ’’می، مائی سیلف اینڈ مائی کل فی‘‘ کے نام سے مشترکہ طور پر یہ تحقیق کی ہے۔ 2013 ء میں آکسفورڈ ڈکشنری نے سیلفی کو سال کا لفظ قرار دیا۔ انٹرنیٹ صارفین اپنی بہترین سے بہترین انفرادی یا اجتماعی تصاویر کھینچ کر فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام سمیت سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرتے ہیں اور لوگوں سے لائکس اور شیئرز کی شکل میں خوب واہ واہ وصول کرتے ہیں۔ نوبت یہاں تک آچکی ہے کہ لوگ مقدس مقامات پر بھی عبادات میں دل لگانے اور توجہ مرکوز کرنے کی بجائے سیلفی کھینچنے میں مصروف رہتے ہیں زیادہ سے زیادہ لائکس اور شیئرز کے حصول کیلئے خطرناک مقامات پر بھی سیلفی لینے کا رجحان بڑھ رہا ہے جو جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔