کترینہ کیف کی انسٹاگرام پر نئی تصویر جاری
ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے انسٹاگرام پر نئی تصویر شئیر کر دی ہے ۔بھارتی زرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ آج کل اپنے ساتھی اداکار رنبیر کپور کے ساتھ فلم ’’جگا جاسوس ‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں ۔کترینہ نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کی ہے جس میں وہ ان کے پیچھے ایک درخت ہے اور وہ اپنے ہاتھ میں دو پودے لئے کھڑی ہیں ۔