ساہیوال گھریلو تنازعات پر 3کی خود کشی 2جاں بحق ، شادی شدہ لڑکی کی حالت نازک

ساہیوال گھریلو تنازعات پر 3کی خود کشی 2جاں بحق ، شادی شدہ لڑکی کی حالت نازک
ساہیوال گھریلو تنازعات پر 3کی خود کشی 2جاں بحق ، شادی شدہ لڑکی کی حالت نازک

  


ساہیوال (این این آئی) یہاں نواح میں گھریلو تنازعات پر ایک 50سالہ بوڑھے اور ایک 35سالہ نوجوان نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی دونوں جاں بحق، جبکہ ایک27سالہ شادی شدہ لڑکی نے خاوند سے جھگڑ کر زہریلی سپرے پی کر خود کشی کر لی ہسپتا ل میں حالت نازک ۔

چک9-98ایل کے اللہ وسایا کے 50سالہ بیٹے عصمت اللہ نے اپنی بہو اور بیٹے کے رویے سے تنگ آکر گند م میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالیں ۔ میسو کالونی کے نذیر احمد کے 35سالہ بیٹے غلام مصطفی نے گھریلو تنازعہ پر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں اور چک5-73 ایل کی شادی شدہ لڑکی عاصمہ نے اپنے خاوند اکرم سے جھگڑ کر زہریلی کیرے مار سپرے پی لی تینوں کو بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں عصمت اللہ اور غلام مصطفی دم توڑ گئے جبکہ عاصمہ کی حالت تشویش ناک ہے۔

مزید : ساہیوال