سی ٹی ڈی کی کاروائی،،،مٹہ بار روم پر حملے میں ملوث دہشت گرد کو گرفتارکرلیا

سی ٹی ڈی کی کاروائی،،،مٹہ بار روم پر حملے میں ملوث دہشت گرد کو گرفتارکرلیا
سی ٹی ڈی کی کاروائی،،،مٹہ بار روم پر حملے میں ملوث دہشت گرد کو گرفتارکرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(این این آئی) محکمہ انسداد دہشت گردی مالاکنڈ ریجن نے کاروائی کرتے ہوئے مٹہ بار روم پر حملے میں ملوث دہشت گرد کو گرفتارکرلیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق سوات کے علاقہ خوازہ خیلہ بازار میں کاروائی کرتے ہوئے دہشت گرد اورنگزیب کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ گرفتار ملزم سال دو ہزار سات میں مٹہ بار روم پر حملے میں ملوث ہیں۔ حملہ آوروں نے بار روم کو آگ لگا دی تھی اور سامان ساتھ لے گئے تھے ۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر متنقل کردیا گیاہے ۔

مزید :

پشاور -