فخر زمان نیول چیف سے ملنے گئے تو انہیں دیکھتے ہی ایسا کام کر دیا کہ سب لوگ بے اختیار مسکرا اٹھے، فخر پاکستان کی منفرد ادا دیکھ کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

فخر زمان نیول چیف سے ملنے گئے تو انہیں دیکھتے ہی ایسا کام کر دیا کہ سب لوگ بے ...
فخر زمان نیول چیف سے ملنے گئے تو انہیں دیکھتے ہی ایسا کام کر دیا کہ سب لوگ بے اختیار مسکرا اٹھے، فخر پاکستان کی منفرد ادا دیکھ کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں جیت کے بعد پہلے وزیراعظم نواز شریف سے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور پھر آرمی چیف نے بھی ان کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا اور اب نیوی چیف کی جانب سے کھلاڑیوں کیساتھ ملاقات کی ویڈیوز اور تصاویر بھی منظرعام پر آ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ یونس خان کا وزیر اعظم کی جانب سے ملنی والی انعامی رقم خیراتی اداروں میں تقسیم کرنے کا اعلان

ٹورنامنٹ میں فائنل میں بھارت کیخلاف دھواں دار سنچری بنانے والے فخر زمان کے بارے میں تو سب ہی جانتے ہیں کہ وہ کرکٹ میں آنے سے پہلے پاکستان نیوی میں سیلر تھے تاہم کرکٹ کا شوق انہیں قومی ٹیم میں لے آیا۔ فخر زمان دیگر کھلاڑیوں کیساتھ جب نیول چیف سے ملنے پہنچے تو بے اختیار ان کا ہاتھ سیلوٹ کیلئے اٹھ گیا اور ساتھی کھلاڑی بھی یہ سب دیکھ کر مسکرا اٹھے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ہیملٹن ماساکڈزا کی سنچری رائیگاں ، سری لنکا نے زمبابوے کو 8وکٹوں سے شکست دے دی

نیول چیف نے انہیں گلے لگایا اور انتہائی گرمی جوشی سے ہاتھ ملاتے ہوئے کرکٹ کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے کیساتھ ساتھ پاکستان نیوی کا نام روشن کرنے پر بھی خراج تحسین پیش کیا۔ ان کی اس ویڈیو کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے اور ہر جانب سے پذیرائی مل رہی ہے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

کھیل -