اسحاق ڈار نے آٹھ سال سے اپنی گاڑی کا ٹوکن ٹیکس جمع نہیں کرایا

اسحاق ڈار نے آٹھ سال سے اپنی گاڑی کا ٹوکن ٹیکس جمع نہیں کرایا
اسحاق ڈار نے آٹھ سال سے اپنی گاڑی کا ٹوکن ٹیکس جمع نہیں کرایا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک)دوسروں کو ٹیکس ادائیگی کی تلقین کرنے والے وزیرخزانہ اسحاق ڈار خود قانون شکن نکلے، وزیرخزانہ نے 8 سال سے اپنی گاڑی کا سالانہ ٹوکن ٹیکس جمع تک نہیں کرایا۔تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ نے 2008 میں مرسڈیز گاڑی نمبر ای ایم وی 09 خریدی، اور 30 جون 2009 تک انہوں نے گاڑی کی سالانہ ٹوکن فیس جمع کرائی اس کے بعد سے اس گاڑی کا سالانہ ٹیکس جمع نہیں کرایا گیا۔سالانہ ٹوکن جمع نہ کرانے والوں سے ڈبل یا ٹرپل فیس وصول کی جاتی ہے ایک سال یا اس سے زائد عرصہ ٹوکن فیس نہ جمع کرانے کی صورت میں گاڑی کو بند کر دیا جاتا ہے موٹر وہیکل آرڈی نینس 1979ء کے تحت گاڑی کے مالک پر مقدمہ بھی درج کیا جاتا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -