بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا
بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے لٹل ماسٹرسچن ٹنڈولکر کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا ۔کسی بھی ٹیم کیخلاف ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کرتے ہوئے انہوں نے18ویں سنچری بنا کر ٹنڈولکر کی 17سنچریوں کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

”بی بی سی “ کے مطابق ویسٹ انڈیز کیخلاف جاری ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں بعد میں کھیلتے ہوئے 18ویں سنچری بنا کر ٹنڈولکر کی 17سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا ۔ اس سے قبل ٹنڈولکر نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں مختلف ٹیموں کے خلاف بعد میں کھیلتے ہوئے 17سنچریاں سکور کر رکھی ہیں۔یہ کسی ون ڈے میچ میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کوہلی کی 18 ویں سنچری تھی اور وہ اس لحاظ سے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔

ویرات کوہلی کی اس سنچری کے ساتھ ان کی مجموعی سنچریوں کی تعداد 28ہو گئی ہے ۔ون ڈے میں سنچری بنانے کے لحاظ سے وہ مجموعی طور پر تیسرے نمبر پر ہیں۔ سچن ٹنڈولکر کی 49 اورآسٹریلین کھلاڑی رکی پونٹنگ کی 30 سنچریوں کے بعد ان کا نمبر آتا ہے۔کوہلی نے اپنی 28 سنچریوں کے لیے 181 ویں اننگز کھیلی ہیں جبکہ سنتھ جے سوریا کو اتنی ہی سنچریوں کے لیے 433 اننگز کھیلنی پڑی تھیں۔

یہ کسی ون ڈے میچ میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کوہلی کی 18 ویں سنچری تھی اور وہ اس لحاظ سے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ ان سے پہلے ہدف کے تعاقب میں سب سے زیادہ سنچریاں سکور کرنے کا ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے نام تھا، جنہوں نے 17 بار یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

کوہلی کے اس نئے ریکارڈ کے باوجود دوسری اننگز میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سب سے زیادہ رنز بنانے کے معاملے میں ٹنڈولکر اب بھی پہلے نمبر پر ہیں۔ ون ڈے میچوں میں دوسری اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ٹنڈولکر کے نام 232 اننگز میں 8720 رنز ہیں۔

مزید :

کھیل -