سچن ٹنڈولکر کا صاحبزادہ بھی باپ کے نقش قدم پر، معروف انگلش کرکٹر کو یارکر مار کر زخمی کردیا

سچن ٹنڈولکر کا صاحبزادہ بھی باپ کے نقش قدم پر، معروف انگلش کرکٹر کو یارکر مار ...
سچن ٹنڈولکر کا صاحبزادہ بھی باپ کے نقش قدم پر، معروف انگلش کرکٹر کو یارکر مار کر زخمی کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کے بیٹے نے پریکٹس میچ کے دوران انگلش کھلاڑی کو زخمی کردیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بائیں ہاتھ سے فاسٹ بالنگ کرنے والے ارجن ٹنڈولکر نے لارڈز میں پریکٹس سیشن کے دوران یارکر مار کر انگلش وکٹ کیپر بلے باز جونی بیئرسٹوکو زخمی کر دیا ۔ بائیں پاﺅں پر لگنے والی تیز گیند نے انہیں وکٹ پر گرا دیا جس کے بعد جونی پریکٹس چھوڑ کر نیٹ سے باہر چلے گئے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ جونی بیئر سٹوکی انجری سنگین نوعیت کی نہیں تھی جو طبی امداد کے بعد فٹ ہو گئے ہیں اور جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں ٹیم کا حصہ ہونگے۔ ارجن ٹنڈولکر اکثر لارڈز کے گراو¿نڈ میں پریکٹس کرتے نظر آتے ہیں۔ سچن ٹنڈولکر کا گھر لارڈز کے قریب ہی واقع ہے جس کی وجہ سے ارجن ٹنڈولکر باآسانی گراو¿نڈ تک پہنچ جاتے ہیں۔

سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن کو سابق پاکستانی فاسٹ بولر وسیم اکرم کے ساتھ بھی کئی بار دیکھا جا چکا ہے اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ وسیم اکرم انہیں جب بھی موقع ملتا ہے بولنگ کے گر سکھاتے ہیں کیوں کہ ارجن بھی وسیم اکرم کی طرح بائیں ہاتھ سے ہی بولنگ کرتے ہیں۔

مزید :

کھیل -