امیر گھرانوں کی لڑکیاں لڑکے نشے کی حالت میں رنگ رلیاں مناتے گرفتار

امیر گھرانوں کی لڑکیاں لڑکے نشے کی حالت میں رنگ رلیاں مناتے گرفتار
امیر گھرانوں کی لڑکیاں لڑکے نشے کی حالت میں رنگ رلیاں مناتے گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ویب ڈیسک) سہانے موسم میں تھانہ پیپلزکالونی نے موج مستیاں کرنے والوں کے ”رنگ میں بھنگ ڈال دیا“ ہوٹل میں رنگ رلیاں مناتے امیر گھرانوں کی لڑکیاں اور لڑکے پکڑے گئے۔ پولیس نے 13 جوڑوں اور ہوٹل منیجر آصف کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا، ہوٹل مالک سجاد ڈوگر فرارہوگیا، مقدمہ درج جبکہ لڑکیوں کو چھڑوانے کیلئے کاروباری افراد اور سیاسی شخصیات کی سفارشیں اور لاکھوں کی پیشکش، مگر ایس ایچ او نے پیشکش ٹھکراتے ہوئے جوڑوں کو چھوڑنے سے انکار کردیا۔

روزنامہ خبریں کے مطابق بتایا گیا ہے کہ ڈی گراﺅنڈ کے قریب ہریانوالہ چوک میں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں ہوٹل کے کمرے میں ہونے والی بارش سے خوش گوار موسم کا مزہ لے رہے تھے کہ پولیس نے چھاپہ مار کر 13 کے قریب جوڑوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

اے ایس آئی خالد پرویز نے لڑکیوں کو تھانہ وومن پولیس سٹیشن اور لڑکوں کو تھانہ پیپلزکالونی کی حوالات میں بند کردیا، لڑکیاں پکڑے جانے کا علم ہونے پر ورثاءنے پولیس کو رہائی کیلئے بڑی بڑی سیاسی شخصیات اور کاروباری شخصیات کی سفارشیں کروانا شروع کردیں اور پولیس کو رہائی کے عوض لاکھوں کی پیشکش کی۔ اخبار کے مطابق پکڑے جانے والوں کا تعلق امیر ترین گھرانوں سے ہے اور جوڑے مبینہ طور پر شراب کے نشہ میں دھت ہوکر کمروں میں رنگ رلیاں منارہے تھے ، پولیس نے ہوٹل کے کمروں سے برآمد ہونے والی شراب اور خالی بوتلوں سمیت بیئر کے کین تحویل میں لے لئے ہیں، پولیس نے پکڑے جانے والے جوڑوں کی تصویریں بنانے سے روک دیا۔

مزید :

فیصل آباد -