’’ اندو سرکار ‘‘دستاویزی نہیں بلکہ تخیل پر مبنی فلم ہے، مدھور بھنڈارکر

’’ اندو سرکار ‘‘دستاویزی نہیں بلکہ تخیل پر مبنی فلم ہے، مدھور بھنڈارکر
’’ اندو سرکار ‘‘دستاویزی نہیں بلکہ تخیل پر مبنی فلم ہے، مدھور بھنڈارکر

  


نئی دہلی  (اے پی پی) فلمساز مدھور بھنڈارکر نے کہا ہے کہ ان کی فلم’’ اندو سرکار ‘‘دستاویزی نہیں بلکہ تخیل پر مبنی فلم ہے ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز مدھور بھنڈارکر نے کہا ہے کہ ان کی فلم ’’ اندو سرکار ‘‘ دستاویزی نہیں ہے لیکن تخیل پر مبنی ہے اور فرضی ہے ۔انہوں نے کہا کہ فلم کا 70 فیصد حصہ تخیل جبکہ 30 فیصد حقیقت پر مبنی ہے اورحقییقت پر مبنی حصہ دستاویزی فلموں اورکتابوں پر مبنی ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کی طرف سے ریلیز سے قبل فلم دیکھنے کا مطالبہ سمجھ سے بالاتر ہے ۔انہون نے کہا کہ ان کی فلم میاں بیوی کی کہانی پر مبنی ہے جو ایمر جنسی سے متعلق متضاد رائے رکھتے ہیں ،یہ فلم متضاد خیالات اور ایمرجنسی کے پس منظر پر مبنی ہے ۔فلم اندوسرکار 28 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید : تفریح