ماڈ ل سونیکا چوہان کی ہلاکت ، پولیس نے ڈرائیونگ کرنے والے اداکار وکرم چترجی کو گرفتار کر لیا

ماڈ ل سونیکا چوہان کی ہلاکت ، پولیس نے ڈرائیونگ کرنے والے اداکار وکرم چترجی ...
ماڈ ل سونیکا چوہان کی ہلاکت ، پولیس نے ڈرائیونگ کرنے والے اداکار وکرم چترجی کو گرفتار کر لیا

  


ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) معروف بھارتی ماڈل سونیکا چوہان کے قتل کیس میں اداکار وکرم چترجی کو گرفتار کر لیا گیا ۔وکرم چترجی اور سونیکا چوہان میں گہری دوستی تھی جبکہ حادثے کے وقت گاڑی بھی وکرم ہی چلا رہا تھا۔

”ڈی این اے “کے مطابق بھارتی پولیس نے اپریل کے مہینے میں کارحادثے میں ہلاک ہونے والی بھارتی ماڈل سونیکا چوہان کے قتل میں اداکار وکرم چترجی کو گھر سے حراست میں لے لیا ۔حادثے کے وقت وکرم چترجی کار چلا رہے تھے۔حادثے کی وجہ تیز رفتاری کو قرار دیا گیا تھا ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کیس میں اداکار وکرم چترجی پر ناقابل ضمانت جرم کی دفعات شامل کی گئی ہیں جبکہ خطرناک ڈرائیونگ کی دفعات بھی شامل ہیںکیونکہ حادثے کے وقت گاڑی چترجی ہی چلا رہے تھے ۔تیز رفتاری کے باعث کار فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی تھی جس کے باعث ماڈل کی ہلاکت ہوئی ۔

اداکار وکرم چترجی نے سونیکا چوہان کے اہل خانہ سے واقعے پرمعافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نشے کی حالت میں ڈرائیونگ نہیں کر رہا تھا ۔

مزید : تفریح