انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 55 پیسے کا اضافہ، 106 روپے 25 پیسے پر آگیا

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 55 پیسے کا اضافہ، 106 روپے 25 پیسے پر آگیا
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 55 پیسے کا اضافہ، 106 روپے 25 پیسے پر آگیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اس کی قیمت میں 55 پیسے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 55 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 105 روپے 70 پیسے سے بڑھ کر 106 روپے 25 پیسے پر آگیا ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 106 روپے 50 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

مزید :

بزنس -