گرل فرینڈ کو گھر سے بھگا کر لے جانیوالا نوجوان بیچ راستے میں جاں بحق، لڑکی اب کہاں اور کس حالت میں ہے؟ جان کرآپ کو بھی ان کی قسمت پر دکھ ہوگا

گرل فرینڈ کو گھر سے بھگا کر لے جانیوالا نوجوان بیچ راستے میں جاں بحق، لڑکی اب ...
گرل فرینڈ کو گھر سے بھگا کر لے جانیوالا نوجوان بیچ راستے میں جاں بحق، لڑکی اب کہاں اور کس حالت میں ہے؟ جان کرآپ کو بھی ان کی قسمت پر دکھ ہوگا

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) انٹرنیٹ ، فلموں اور ڈراموں میں رومانوی کہانیوں سے متاثر ہو کر محبوبہ کو گھر سے بھگا کرلیجانے والا بھارتی نوجوا ن ٹریفک حادثے میں ہلاک اور لڑکی شدید زخمی ہو گئی جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

”دی ٹائمز آف انڈیا “ کے مطابق شہر چنائے میں شادی کیلئے اپنی محبوبہ کو گھر سے بھگا نے والا 26سالہ نوجوان راستے میں ٹریفک حادثے کا شکار ہو کر زخمی ہو گیا اور ہسپتال لیجاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ دونوں گھر سے بھاگنے کے بعدشادی کیلئے موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ اچانک موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہو گئی ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 26سالہ راہول اپنی 22سالہ ہمسائی انیتھا کو گھر سے بھگا کر اپنے دوست کے پاس لیجا رہا تھا جہاں دونوں نے شادی کرنی تھی کہ موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث سڑک کنارے ٹکرائی اور کلا بازیاں کھاتی ہوئی دور جا گری ۔

حادثے کے بعد راہول موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ لڑکی کی حالت تشویشناک ہے جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق لڑکے کے والد نے موت کی وجہ کو مشکوک قرار دیتے ہوئے درخواست جمع کرا دی ہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -