صحافی پر الزام کے شواہد دیں یا معذرت کریں،آرآئی یو جے کا کیپٹن(ر) صفدر کو خط

صحافی پر الزام کے شواہد دیں یا معذرت کریں،آرآئی یو جے کا کیپٹن(ر) صفدر کو خط
صحافی پر الزام کے شواہد دیں یا معذرت کریں،آرآئی یو جے کا کیپٹن(ر) صفدر کو خط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک)راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے مقامی صحافی شاہد میتلا کے ساتھ توہین آمیز رویئے پر کیپٹن (ر) صفدر کو خط لکھ کر وضاحت طلب کرلی ہے، وزیراعظم نوازشریف کے داماد اور مریم نوازشریف کے شوہر کیپٹن صفدر نے براہ راست نشریات کے دوران سینئر صحافی کے سوال کا جواب دینے کی بجائے ان پر سنگین الزامات عائد کئے جسے پورے ملک میں سنا اور دیکھا گیا۔

مریم کس کی زیر کفالت؟ سوال پر کیپٹن (ر)صفدر سیخ پاہوگئے, کیا جواب دیا تھا کہ نوٹس مل گیا؟ آپ بھی جانئے 

اس رویئے کے خلاف آر آئی یو جے کی طرف سے جنرل سیکرٹری علی رضا علوی کے دستخطوں سے کیپٹن (ر) صفدر کو خط لکھا گیا ہے جس میں ان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اگر وہ سچے ہیں تو اپنے الزام کے شواہد فراہم کریں بصورت دیگر جھوٹے اور لغو الزامات پر سینئر صحافی شاہد میتلا اور صحافتی برادری سے معذرت کریں کیونکہ ان کے اس رویئے سے ملک بھر کے صحافیوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔خط کی کاپیاں وزیراعظم نوازشریف، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ اور وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کو بھی ارسال کر دی گئیں۔ 

یادرہے کہ مریم نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر صحافی نے کیپٹن صفدر سے استفسار کیا تھاکہ ان کی اہلیہ یعنی مریم نواز کس کے زیرکفالت ہیں جس پر کیپٹن صفدر نے ایسا جواب دیا تھاکہ سوال کرنے والا صحافی احتجاج کرتا رہ گیا۔

مزید :

اسلام آباد -