لوگوں کی تنقید پر کان نہیں دھرتی، پریانکا چوپڑا
ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا وہ لوگوں کی تنقید پر کان نہیں دھرتی۔بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا ہونٹوں کی سرجری کرانے پر لوگوں نے ان کو بہت تنقید کا نشانہ بنایا لیکن وہ اس کے ردعمل میں چپ رہی ہیں کیونکہ وہ لوگوں کی تنقید پر کان نہیں دھرتی ، یہ ان کی زندگی ہے لوگوں کا ان کے فیصلوں میں کوئی عمل دخل نہیں انہیں جو بہتر لگتا ہے وہی کرتی ہیں،اداکارہ کی نئی فلم پدما وتی ہے جس میں ان کے ساتھی اداکار رنویر سنگھ،شاہد کپور اور دیپیکا پڈوکون ہیں،فلم کی عکسبندی جاری ہے اور جلد ہی مکمل کر لی جائے گی۔