ٹائیگر شروف پر تنقید کرنے والے اب ان کے فین بن چکے ہیں ، صابر خان

ٹائیگر شروف پر تنقید کرنے والے اب ان کے فین بن چکے ہیں ، صابر خان
ٹائیگر شروف پر تنقید کرنے والے اب ان کے فین بن چکے ہیں ، صابر خان

  


ممبئی (اے پی پی)بالی وڈ ہدایتکار صابر خان نے کہا کہ اداکار ٹائیگر شروف کے تنقید نگا ر اب ان کے فین ہو گئے ہیں۔ ہدایتکار صابر خان نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ اداکار ٹائیگر شروف جب فلمی دنیا کا حصہ بنے تو سب لوگ ان کی شکل اور نام کا مذاق اڑایا کرتے تھے لیکن انہوں نے ان باتوں کو دل پر نہیں لیا اور محنت جاری رکھی یہی وجہ ہے کہ آج ان کے تنقید نگا ر ان کے فین ہو چکے ہیں اور ان کی قابلیت اور اداکارانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہیں،ٹائیگر ان کی فلم منا مائیکل کے بھی ہیرو ہیں،فلم میں انہوں نے شاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا،امید کرتے ہیں فلم شائقین کو پسند آئے گی اور کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی،فلم میں ٹائیگر کی ہیروئن چیتنا پاندے ہیں،فلم 21 جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزید : تفریح