ناکامیوں سے دلبرداشتہ نہیں ہوا ، رنبیر کپور

ناکامیوں سے دلبرداشتہ نہیں ہوا ، رنبیر کپور
ناکامیوں سے دلبرداشتہ نہیں ہوا ، رنبیر کپور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے کہا کہ وہ ناکامیوں سے دلبرداشتہ نہیں ہوتے۔ اداکار رنبیر کپور نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ کیرئیر میں ان کی کئی فلمیں ناکام ہوئیں اس کے باوجود بھی وہ ثابت قدم رہے اور محنت جاری رکھے ہوئے ہیں کیونکہ وہ ناکامیوں سے دلبرداشتہ نہیں ہوتے اور ان سے سبق سیکھ کر آگے چلنے والوں میں سے ہیں،اداکار نے کہا کہ فلم جگا جاسوس ان کے کیریئر کی اہم ترین فلم ہے جس میں انہوں نے جاندار کردار نبھایا،امید کرتے ہیں کہ فلم کامیابی سے ہمکنار ہو گی۔فلم میں ان کی ساتھی اداکارہ کترینا کیف ہیں،فلم 14 جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزید :

تفریح -