سبحان اللہ ، چیمپئنز ٹرافی کے فاتح کپتان سرفرازاحمد نے اسد شفیق اور اظہر علی کیساتھ ایسی تصویر شیئرکردی کہ جان کر آپ بھی عش عش کر اٹھیں گے

سبحان اللہ ، چیمپئنز ٹرافی کے فاتح کپتان سرفرازاحمد نے اسد شفیق اور اظہر علی ...
سبحان اللہ ، چیمپئنز ٹرافی کے فاتح کپتان سرفرازاحمد نے اسد شفیق اور اظہر علی کیساتھ ایسی تصویر شیئرکردی کہ جان کر آپ بھی عش عش کر اٹھیں گے

  


مکہ مکرمہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کیخلاف شاندارفتح سمیٹ کر آئی سی سی ٹرافی اپنے نام کرنے والے قومی ٹیم کے کپتان سرفرا ز احمد عمرہ کی ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے تینوں فارمیٹ کے کپتان سرفراز احمد نے اپنے انسٹا گرام اکاﺅنٹ کے ذریعے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا ئیگی کیلئے موجود ہیں جہاں انہوں نے شکرانے کے نوافل بھی ادا کیے ۔

A post shared by Sarfaraz Ahmed (@sarfaraza_54) on

تصویر میں کپتان سرفراز احمد کے ساتھ اظہر علی اور اسد شفیق بھی احرام باندھے دیکھے جا سکتے ہیں جنہوں نے عمرہ کی ادائیگی کیلے سر منڈوا رکھے ہیں ۔عمرہ ادائیگی کے موقع پر کپتان سرفراز احمد اور دیگر کھلاڑیوں نے بھارت کیخلاف تاریخی فتح پر شکرانے کے نوافل بھی ادا کیے اور ملک و ملت کی ترقی اور ملک میں امن و امان کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پاک فوج کے سربراہ نے بھی ٹیم کو عمرہ پر بھیجنے کا اعلان کیا تھا تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ذاتی خرچ پر گئے ہیں یا پاک فوج نے ہی بھجوایا ہے ۔ 

مزید : کھیل