بالی ووڈ اداکار رنبیر کپورکے کزن آدارجین فلم نگری میں انٹری کیلئے تیار

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپورکے کزن آدارجین فلم نگری میں انٹری کیلئے تیار
بالی ووڈ اداکار رنبیر کپورکے کزن آدارجین فلم نگری میں انٹری کیلئے تیار

  

ممبئی ( آن لائن ) بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے طاقتور کپور خاندان کے ایک اور چشم و چراغ اور بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے کزن آدار جین بہت جلد فلموں میں انٹری دینے والے ہیں۔بالی ووڈ میں کپور خاندان کو بہت اہمیت حاصل ہے جو گزشتہ چار نسلوں سے بالی ووڈ پر راج کرتا آرہا ہے، اس خاندان سے تعلق رکھنے والے تمام افراد جن میں راج کپور، رشی کپور، رندھیرکپور، کرشمہ کپور، کرینہ کپور اور رنبیر کپور شامل ہیں نے کامیاب اداکاروں کے طور پر فلم انڈسٹری میں شناخت بنائی ہے اور اب راج کپور کے نواسے اور رنبیر کپور کے کزن آدارجین بہت جلد فلموں میں انٹری دینے والے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق آدار کیلئے فلم نگری کوئی نئی بات نہیں ہے ان کے خاندان کے تقریباً تمام افراد اس انڈسٹری سے وابستہ ہیں، کپورخاندان کا چشم و چراغ ہونے کے باعث بالی ووڈ کے نامور پروڈیوسرز انہیں اپنی فلموں میں کاسٹ کرنے کیلئے بیتاب ہیں تاہم آدار نے عقل مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالی ووڈ کو بلاک بسٹر فلمیں دینے والے یش راج پروڈکشن ہاؤس سے اپنے فنی سفر کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید :

تفریح -