سی این جی اسٹیشن میں فلنگ کے دوران گاڑی کاسلنڈر پھٹنے سے ایک شخص زخمی
پشاور(این این آئی)سی این جی اسٹیشن میں فلنگ کے دوران گاڑی کا سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق رنگ روڈ جمیل چوک میں سی این جی بھروانے کے دوران اچانک گاڑی کا سلنڈر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں گاڑی ککا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر ریکسیوں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور زخمی شخص کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیاہے ۔