معصوموں کے خون سے ہولی کھیلنے والی جماعت الاحرار عالمی دہشتگرد تنظیم قرار

معصوموں کے خون سے ہولی کھیلنے والی جماعت الاحرار عالمی دہشتگرد تنظیم قرار
معصوموں کے خون سے ہولی کھیلنے والی جماعت الاحرار عالمی دہشتگرد تنظیم قرار

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان میں معصوم لوگوں کے خون کی ہولی کھیلنے والی دہشتگرد تنظیم جماعت الاحرار کو عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا گیا ، پاکستان نے اقوام متحدہ کے اس عمل کا بھرپور خیر مقدم کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جماعت الاحرار افغان صوبے ننگر ہار سے آپریٹ کرتی ہے اور یہ کالعدم تنظیم پاکستان میں کئی دہشتگرد حملوں میں ملوث ہے۔پاکستان کی جانب سے جماعت الاحرار کو گزشتہ سال کالعدم قرار دیا گیا تھا جبکہ پاکستان نے اقوام متحدہ سے بھی جماعت الاحرار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

پاکستان کے مطالبے پر اقوام متحدہ نے جماعت الاحرار کے اکاﺅنٹس منجمد کرکے اس کے کارندوں پر سفری پابندیاں عائد کردیں جبکہ کالعدم تنظیم کے اسلحہ کے حصول کی ممانعت بھی کردی گئی ہے۔ پاکستان نے اقوم متحدہ کے جماعت الاحرار کو عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دینے کے عمل کا خیر مقدم کیا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -