پانامہ معاملہ، وزیراعظم نے سیاسی رابطوں کیلئے ٹیم بدل دی

پانامہ معاملہ، وزیراعظم نے سیاسی رابطوں کیلئے ٹیم بدل دی
پانامہ معاملہ، وزیراعظم نے سیاسی رابطوں کیلئے ٹیم بدل دی

  


لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے جے آئی ٹی اور پانامہ کے معاملہ سے نکلنے کیلئے سیاسی جماعتوں اور دیگر سے رابطہ کرنے کیلئے اپنی ٹیم تبدیل کر لی۔روزنامہ 92 کے مطابق پانامہ لیکس کے معاملہ میں وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرنے کی ذمہ دار ی سونپی گئی تھی، اب چند وجوہات کی بنا پر یہ کام وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کریں گے۔ اخبار کے مطابق چودھری نثار اور شہباز شریف مل کر آئندہ کی حکمت عملی مرتب کر رہے ہیں اور شریف خاندان کا قانونی اور آئینی مﺅقف سیاسی جماعتوں کے سامنے رکھیں گے اور وزیراعظم کے رابطہ کار کے طور پر کام کریں گے۔‎

مزید : لاہور