کراچی میں پلاسٹک دانہ بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے سے عمارت کا ایک حصہ منہدم

کراچی میں پلاسٹک دانہ بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے سے عمارت کا ایک حصہ منہدم
کراچی میں پلاسٹک دانہ بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے سے عمارت کا ایک حصہ منہدم

  

کراچی (اے پی پی)انڈسٹریل ایریا میں پلاسٹک دانہ بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے سے عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیاتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق شارٹ سرکٹ کے باعث فیکٹری میں صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی ،جس نے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ کی شدت کے باعث فیکٹری کا ایک حصہ اور چھت گرگئی۔فائر بریگیڈ کی8گاڑیوں نے 5گھنٹے کی طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم کولنگ کا عمل ابھی جاری ہے۔جب فیکٹری میں آگ لگی اس وقت فیکٹری میں 8 مزدور کام کررہے تھے جنھیں بروقت نکال لیا گیا ۔فائر بریگیڈ کے عملے کو گلیاں تنگ ہونے کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید :

کراچی -