قطری شہزادے نے جے آئی ٹی کے آخری خط کا جواب دے دیا

قطری شہزادے نے جے آئی ٹی کے آخری خط کا جواب دے دیا
قطری شہزادے نے جے آئی ٹی کے آخری خط کا جواب دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد / دوحہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)قطری شہزادے حمد بن جاسم الثانی نے جے آئی ٹی کے آخری خط کا جواب دے دیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شریف خاندان کے 2 قریبی ساتھی گزشتہ کچھ روز سے دوحہ میں موجود تھے جنہوں نے قطری شہزادے کی جواب لکھنے میں معاونت کی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ قطری شہزادے کا جوابی خط آج جے آئی ٹی کو موصول ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ جے آئی ٹی نے جمعہ کے روز قطری شہزادے کو آخری خط لکھا تھا جس میں درخواست کی گئی تھی کہ وہ تفتیش میں تعاون کریں ۔ کیونکہ شہزادے کی جانب سے لکھے جانے والے خطوط کی تصدیق ہی نہیں تفتیش کی بھی ضرورت ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -