نوازشریف نے خود اپنے خلاف سازش کی ، صرف مرکز کو تحلیل کیا گیاتو قبول نہیں کریں گے: شیخ رشید

نوازشریف نے خود اپنے خلاف سازش کی ، صرف مرکز کو تحلیل کیا گیاتو قبول نہیں ...
نوازشریف نے خود اپنے خلاف سازش کی ، صرف مرکز کو تحلیل کیا گیاتو قبول نہیں کریں گے: شیخ رشید

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نئے وزیر اعظم کا فیصلہ نوازشریف نے کرنا ہے کہ وہ کون ہو گا تاہم مرکز کے ساتھ صوبائی اسمبلیاں بھی تحلیل ہونی چاہئیں،صرف مرکزکوتحلیل کیاگیاتوقبول نہیں کریں گے۔”نوازشریف نے خود اپنے خلاف سازش کی ہے“۔

اے آر وائے نیوز کے مطابق حلقہ پی ایس 114میں تحریک انصاف کے امیدوار کی کامیابی کیلئے مہم چلانے کی غرض سے کراچی پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے پاس حکومت کرنےکاجوازنہیں رہا۔72سے 80گھنٹے کا کھیل باقی رہ گیا ہے۔نوازشریف نے2تہائی اکثریت آنے کے بعد خود اپنے پیرپرکلہاڑی ماری۔شریف خاندان کی تلاشی کرانےکاکریڈٹ عمران خان کوجاتاہے۔

عوامی مسلم یگ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ آج اسفندیارولی اورمولانافضل الرحمان نوازشریف کےساتھ نہیں ہیں۔ عمران خان کے کہنے پرپی ایس114کے امیدوارکوسپورٹ کررہاہوں،پوری امیدہے پی ایس114سے عمران خان کاامیدوارجیتے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے سندھ میں نیب قوانین کو اپنے مفاد کیلئے ڈھالا گیا ، جب بھی نوازشریف کو اکثریت ملی انہوں نے اپنے پاﺅں پر خود کلہاڑا مارا ۔ کسی نے نوازشریف کے خلاف سازش نہیں کی ۔

مزید :

کراچی -