رنبیر کپور اور کترینہ کیف آج کراچی ”آئیں“ گے، مگر کیوں اور کیسے؟ آپ بھی جانئے

رنبیر کپور اور کترینہ کیف آج کراچی ”آئیں“ گے، مگر کیوں اور کیسے؟ آپ بھی ...
رنبیر کپور اور کترینہ کیف آج کراچی ”آئیں“ گے، مگر کیوں اور کیسے؟ آپ بھی جانئے

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار رنبیر کپور سوشل میڈیا ایپلی کیشن سکائپ کے ذریعے آج کراچی کے صحافیوں سے گفتگو کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ وقار یونس نے پہلی مرتبہ اپنی بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی، دیکھنے والے آنکھیں جھپکنا ہی بھول گئے

ذرائع کے مطابق رنبیر کپور اور کترینہ کیف اپنی آنے والی فلم ”جگا جاسوس“ سے متعلق گفتگو کریں گے۔ جگا جاسوس کامیڈی ڈرامہ فلم ہے جو ایک جاسوس کی کہانی پر مبنی ہے۔ ادھا شرما بھی اس فلم میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہیں جس میں مرکزی کردار رنبیر کپور کا ہے جو اپنے گمشدہ والد کی تلاش میں سرگرداں نظر آئیں گے۔ اس فلم میں گووندا بھی جلوہ گر ہوں گی اور یہ 14 جولائی کو سینماءگھروں کی زینت بنے گی۔

مزید : تفریح