لاہور ہائی کورٹ نے نیپرا کو وزارت پانی و بجلی کے ماتحت کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

لاہور ہائی کورٹ نے نیپرا کو وزارت پانی و بجلی کے ماتحت کرنے کا نوٹیفکیشن معطل ...
لاہور ہائی کورٹ نے نیپرا کو وزارت پانی و بجلی کے ماتحت کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور ہائی کورٹ نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا ) کو وزارت پانی و بجلی کے ماتحت کرنے کا نوٹی فکیشن معطل کر دیا ۔

سماءٹی وی کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں نیپرا ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے دلائل سننے کے بعد نیپرا کو وزار ت پانی و بجلی کے ماتحت کرنے کیلئے جاری کر دہ نوٹی فکیشن کو معطل کر تے ہوئے وفاق سے جواب طلب کر لیا ۔عدالت نے وفاقی حکومت کو 7اگست تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

مزید : لاہور