اگر نوازشریف کو سزا مل گئی تو پاکستان کرپشن فری ہو جائے گا: مولانا سراج الحق

اگر نوازشریف کو سزا مل گئی تو پاکستان کرپشن فری ہو جائے گا: مولانا سراج الحق
اگر نوازشریف کو سزا مل گئی تو پاکستان کرپشن فری ہو جائے گا: مولانا سراج الحق

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) امیر جماعت اسلامی مولانا سراج الحق نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کیس میں اگر نوازشریف اور ان کے خاندان کو سزا مل گئی تو پاکستان کرپشن فری ہو جائے گا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندا ن کی سزا تک کہانی ادھوری رہے گی ۔ پاکستان میں قانون اور احتساب صرف غریب عوام کے لئے ہے لیکن پاناما کیس نے ملک کے وزیراعظم کو کٹہرے میں کھڑا کرکے اس بات کو غلط ثابت کردیا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ بعض عناصر عوام کو ڈرا رہے ہیں اور یہ تاثر قائم کررہے ہیں کہ اگر وزیراعظم اور ان کے خاندان کو سزا ہوگئی تو مارشل لا آجائے گا اور جمہوریت کو شدید خطرات لاحق ہیں لیکن یہ تمام اندازے، دعوے اور بیانات جھوٹ پر مبنی ہیں۔

مزید : لاہور