آئندہ ہفتے سے ملک میں شدید بارشوں کا امکان

آئندہ ہفتے سے ملک میں شدید بارشوں کا امکان
آئندہ ہفتے سے ملک میں شدید بارشوں کا امکان

  

اسلام آباد(صباح نیوز)محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے سے ملک بھر مین شدید بارشوں کی پیشن گوئی کر تے ہوئے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائنڈ نگ کا خدشہ ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں اتواراور پیر سے پاکستان کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جو کہ اگلے ہفتے کے وسط سے ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپٹ میں لیں گی۔ مغربی ہواوں کا سلسلہ اگلے ہفتے کے وسط سے ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہو گا ۔ پیر سے جمعرات کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب اور کشمیر میں اکثر مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل سے جمعرات کے دوران جنوبی پنجاب میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ چندمقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے، انہیں دنوں میں خیبرپختونخوا، فاٹا اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ چندمقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔سندھ اور مشرقی بلوچستان میں بارشوں کا سلسلہ جمعہ سے اتوار کے دوران ہوگا ،ترجمان کے مطابق اس دوران موسلا دھار بارشوں کے باعث راولپنڈی، گوجرانوالہ، ڈی جی خان ڈویژن، اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے برساتی نالوں میں طغیانی جبکہ نشیبی علاقے زیرِ آب آنے کا خدشہ ہوگا، بارشوں کے باعث کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخواہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائنڈ نگ کا بھی خدشہ ہے اس سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں کو اگلے ہفتے کے دوران الرٹ رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -