نواز حکومت کے برسراقتدار رہنے کی کوئی گنجائش نہیں رہی ، شیخ رشید

نواز حکومت کے برسراقتدار رہنے کی کوئی گنجائش نہیں رہی ، شیخ رشید
نواز حکومت کے برسراقتدار رہنے کی کوئی گنجائش نہیں رہی ، شیخ رشید

  

کراچی(صباح نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاناما لیکس پر سپریم کورٹ کے حکم پر بننے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی)کا فیصلہ تین دن میں سامنے آجائے گا، نواز شریف کو عہدہ چھوڑنا ہے اور فیصلہ کرنا ہے کہ نیا وزیراعظم کون ہوگا ۔گزشتہ روزکراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی نے نوازشریف کے خلاف سازش نہیں کی، جب بھی انہیں دو تہائی اکثریت ملی انہوں نے اپنے پاوں پرخود کلہاڑا مارا۔شیخ رشید نے کہا کہ 'عمران خان کو کریڈٹ دیتا ہوں، انھوں نے تاریخ بدلی ہے، تین دن کا کھیل باقی ہے سب ثابت ہوجائے گا۔'عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ وہ پی ایس 114 میں تحریک انصاف کے امیدوار کی انتخابی مہم چلانے آئے ہیں جبکہ سندھ میں نیب قوانین ختم کرنا قابل مذمت ہے۔

مزید :

کراچی -