فخر پاکستان فخر انسانیت بابائے خدمت عبدالستار ایدھی کی پہلی برسی کل عقیدت و احترام سے منائی جاے گی

فخر پاکستان فخر انسانیت بابائے خدمت عبدالستار ایدھی کی پہلی برسی کل عقیدت و ...
فخر پاکستان فخر انسانیت بابائے خدمت عبدالستار ایدھی کی پہلی برسی کل عقیدت و احترام سے منائی جاے گی

  

لاہور (صباح نیوز)فخر پاکستان فخر انسانیت بابائے خدمت عبدالستار ایدھی کو ہم سے بچھڑے ایک سال بیت گیا کل ہفتہ8جولائی کو ان کی پہلی برسی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جاے گی ۔28فروری 1928ء کو پیدا ہونے والے عبدالستار ایدھی نے 1951ء میں انسانیت کی خدمت کا سفر شروع کیا اور صفر روپے سے آغاز کیا ابتدا میں انہوں نے امداد اکٹھی کر کے ایک ایمبولینس خریدی جسے وہ خود چلاتے تھے جبکہ آج ایدھی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ملک بھر میں 1800ایمبولینسیں ،3فضائی ایمبولینسیں اور400سے زائد مراکز کام کررہے ہیں۔ عبدالستار ایدھی نے انسانیت کی خدمت کی ایسی مثال قائم کی جو دنیا بھر میں کہیں نہیں ملتی ۔ عبدالستار ایدھی8جولائی2016ء کو اس جہان فانی سے رخصت فرما گئے،ان کی برسی کے موقع پر ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کر کے ان کیلئے قرآن خوانی، فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی جائے گی جبکہ ان کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔

مزید :

لاہور -