شدید آندھی اور تیز بارش سے ڈیرہ اسماعیل خان کا موسم خوشگوار

شدید آندھی اور تیز بارش سے ڈیرہ اسماعیل خان کا موسم خوشگوار
شدید آندھی اور تیز بارش سے ڈیرہ اسماعیل خان کا موسم خوشگوار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان ( صباح نیوز)شدید آندھی اور تیز بارش سے ڈیرہ اسماعیل خان کا موسم خوشگوار ہوگیا ،حبس اور گرمی سے ستائی ہوئی عوام گھروں سے باہر نکلی اور انہوں نے سکھ کا سانس لیا بارش اور آندھی سے ڈگری کالج روڈ اور گرڈ روڈ پر درخت گر گئے جس سے ٹریفک کا نظام متاثر ہوا واقع کی اطلاع پر ریسکیو1122کی گاڑیوں اور ریسکیورز نے موقع پر پہنچ کر درختوں کو کاٹ کر سڑک کا راستہ بنایا بارش کے دوران بجلی کے بارہ فیڈر ٹرپ کر گئے تاہم بعد میں بجلی کو بحال کیا گیا ۔