پاناما کیس، شریف خاندان کے مئوقف میں تضاد، جے آئی ٹی کو دبئی سے اہم ثبوت مل گئے

پاناما کیس، شریف خاندان کے مئوقف میں تضاد، جے آئی ٹی کو دبئی سے اہم ثبوت مل ...
پاناما کیس، شریف خاندان کے مئوقف میں تضاد، جے آئی ٹی کو دبئی سے اہم ثبوت مل گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پانامہ کیس کی تحقیقات پر مامور جے آئی ٹی کو دبئی سے کئی اہم ثبوت مل گئے ہیں، گلف سٹیل ملز کی انشورنس کی رقم و دیگر معاملات سے متعلق شریف خاندان کے مﺅقف اور ثبوتوں میں واضح تضاد ہے، دبئی کی القائد فیملی گلف سٹیل ملز کی 51 فیصد شیئر ہولڈر اور شریف خاندان کی پارٹنر تھی اس کے سربراہ نے نہ صرف جے آئی ٹی کے دبئی جانیوالے ارکان کو اہم دستاویزات دیں بلکہ وہ خود ان کو اپنے ساتھ کئی ایسے اداروں میں لے کر گئے جہاں سے اس حوالے سے ثبوت مل سکتے تھے۔

روزنامہ 92 کے مطابق گلف سٹیل ملز کے قیام سے متعلق بہت سے چیزیں سامنے آئی ہیں، اس حوالے سے تین پرانی رپورٹس بھی ملیں جن میں اہم ثبوت موجود ہیں۔ثبوتوں سے واضح ہوا کہ گلف سٹیل ملز کے حوالے سے جو تخمینہ بتایا گیاوہ حقیقت سے ہٹ کر ہے،دبئی کے تین ادارے جو گلف سٹیل ملز کے حوالے سے اہمیت رکھتے ہیں میں کچھ ایسی دستاویزات موجود تھیں جو سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک بھی حاصل نہیں کر سکے تھے۔ پیپلزپارٹی کے دور میں گلف سٹیل ملز دبئی میں لگائی تھی اور پیسہ پاکستان سے کس طرح اس حوالے سے بھی بہت سی چیزیں سامنے آئی ہیں۔ ایک رپورٹ میں ایسا فقرہ بھی موجود ہے کہ گلف سٹیل ملز میں آگ لگی نہیں تھی بلکہ مبینہ طور پر لگائی گئی تھی ۔اخبار کے ذرائع کے مطابق دبئی سے ملنے والے ثبوت اہمیت  اختیار کر گئے ہیں، حدیبیہ پیپر ملز کی طرح گلف سٹیل ملز کے معاملہ میں بھی دو نمبریکا شبہ ہے ۔ 

مزید :

اسلام آباد -