وزیر اعلیٰ کا ہر جانے کا نوٹس بے بنیاد، ساکھ اس کی متاثر ہوتی ہے جس کی کوئی ساکھ ہو : عمران خان
مری (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے 10ارب روپے ہر جانے کے نوٹس پر ردعمل دیتے ہوئے نوٹس کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ رشوت کا الزام لگا کر ان کی ساکھ متاثر کی گئی ہے لیکن ساکھ اس شخص کی متاثر ہوتی ہے جس کی کوئی ساکھ ہو۔شریف خاندان پر کوئی الزامات نہیں لگا رہا،میں اگر ان پر الزام لگاﺅں تو پوری کتاب لکھی جائے گی۔پاکستان میں کرپشن کے گارڈ فادرز کے خلاف ایک جہاد کر رہا ہوں۔ پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد زبردست میچ ہونے جارہا ہے،بہت دیر سے اس وقت کا انتظار کررہاتھا۔
فیصلہ آنے پر نوازشریف سے وزیر اعظم ہاﺅس خالی کرانا اداروں کی ذمہ داری ہے: شیخ رشید
نتھیا گلی میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت اربوں روپے کے اشتہارات اپنے دفاع کے لئے دے رہی ہے، سپریم کورٹ نے بھی کہا ہے کہ ادارے تباہ کئے گئے ہیں، ایک چھوٹے سے طبقے نے چوری کر کے کرپشن کے پیسے ملک سے باہر بھیجے ہیں، کیا ملک کو لوٹنے والے منی لانڈنگ روکیں گے؟ انہوں نے کہا کہ ہر سال 1 ہزار ارب روپے ملک سے منی لانڈرنگ ہوتے ہیں، اسحاق ڈار نے تسلیم کیا ہے کہ سعید احمد خان کے ذریعے منی لانڈرنگ ہوتی تھی، کیا چوری کرنے والے خود چوری روک سکتے ہیں؟ کرپشن کے کینسر نے ملک کو کھوکھلا کردیا ہے، ملک لوٹنے والے کبھی منی لانڈرنگ نہیں روکیں گے ۔ ہم سیاست نہیں کررہے، مافیا کے خلاف جہاد کررہے ہیں اور یہ جہاد مافیا کے گاڈ فادر کیخلاف ہے۔ ہم سیاست نہیں کررہے بلکہ مافیا کے خلاف جہاد کررہے ہیں اور یہ جہاد مافیا کے گاڈ فادر کیخلاف ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ اس طرح شریف خاندان کا احتساب ہوگا، ان کی شکلوں سے پتا چلتا ہے کہ جے آئی ٹی کے اندر کے حالات برے ہیں، ان کے پاس جواب نہیں ہے اس لئے جے آئی ٹی کے باہر ڈرامہ کرتے ہیں۔
رشوت کی آفر کا الزام، شہباز شریف نے عمر ان خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں فیصلہ کن جنگ جاری ہے، ایک طرف تبدیلی چاہنے والے اور ایک طرف فائدہ اٹھانے والے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ فیصلہ کن جنگ میں خواتین اور نوجوان بھرپور شرکت کریں ۔ لندن فلیٹس کی اصل مالکہ مریم نواز شریف نکلتی ہیں تو کیس ختم ہو جائے گا، میں نواز شریف کو اڈیالہ میں دیکھ رہا ہوں،حکمران خاندان کے وہم و گمان میں نہیں تھا کہ یہ لوگ پکڑے جائیں گے، کرکٹ میں بھی نواز شریف امپائرکو ساتھ ملا کر کھیلتے تھے اور ان کی اب بھی یہ عادت برقرار ہے۔