سپریم کورٹ کا مرکز اسلامی کو اصل شکل میں بحال کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا مرکز اسلامی کو اصل شکل میں بحال کرنے کا حکم
سپریم کورٹ کا مرکز اسلامی کو اصل شکل میں بحال کرنے کا حکم

  

کراچی ( صباح نیوز) فیڈرل بی ایریا میں مرکز اسلامی کو سینیما میں تبدیل کرنے سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے کنٹریکٹر کے حق میں سندھ ہائیکورٹ کا حکم امتناع ختم کردیا۔عدالت نے مرکز اسلامی کوسینیمامیں تبدیل کرنیوالے ٹھیکیدارکیخلاف کارروائی کاحکم دے دیا۔سپریم کورٹ رجسٹری کا مرکز اسلامی کو اصل حالت میں بحال کرنےکاحکم مرکزاسلامی کو تبدیل کرنیوالے کے ایم سی افسران کیخلاف بھی کارروائی کی جائے،عدالت نے حکم دیا کہ متعلقہ افسران کامعاملہ نیب کوبھیج کر15روزمیں رپورٹ پیش کی جائے کے ایم سی کے وکیل کا کہنا تھا کہ مرکزاسلامی ثقافتی سرگرمیوں کے لیے ٹھیکیدارکودیاگیاتھا۔

مزید :

کراچی -