انٹرنیشنل ایئرلائنز کی رینکنگ جاری ،پی آئی اے کتنے نمبر پرآئی؟ جان کرآپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا

انٹرنیشنل ایئرلائنز کی رینکنگ جاری ،پی آئی اے کتنے نمبر پرآئی؟ جان کرآپ کو ...
انٹرنیشنل ایئرلائنز کی رینکنگ جاری ،پی آئی اے کتنے نمبر پرآئی؟ جان کرآپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کسی بھی ملک کی ائرلائن اس کی ترقی اور خوشحالی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں، نقل و حمل کے تیز ترین اور جدید ترین ذریعے کے طو رپر ائرلائنز ملک کی معیشت کو بھی سہارا دیتی ہیں۔ مگر پاکستان میں صورت حال اس سے مختلف ہے، قومی ائرلائن اکثر و بیشتر خبروں میں رہتی ہے، منشیات کی برآمدگی کا معاملہ ہو یا تاخیر سے آنے جانے کامعمول،جدہ کے فلائٹ قطر اترنے کی داستان ہو یا کراچی کے مسافروں کو برمنگھم پہنچانے کی باتیں، قومی ائر لائن مسافروں کے لئے کسی امتحان سے کم نہیں ہے، مگرایک وقت تک جب اس ائرلائن کا شمار دنیا کی بہترین فضائی کمپنیوں میں ہوتاتھا۔اب انٹرنیشنل ائر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے دنیا بھر کی فضائی کمپنیوں کی سالانہ درجہ بندی جاری کردی ہے جو کہ ہم سب کے لئے انتہائی تکلیف دہ ہے۔

وزیر اعلیٰ کا ہر جانے کا نوٹس بے بنیاد، ساکھ اس کی متاثر ہوتی ہے جس کی کوئی ساکھ ہو : عمران خان

انٹرنیشنل ائر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے دنیا بھر کی فضائی کمپنیوں کی سالانہ رینکنگ جاری کردی ہے، ایک وقت میں دنیا کے بہترین ائر لائن کہلائی جانے والی قومی ائر لائن پی آئی اے 87بین الاقوامی ائر لائنز میں 80ویں درجے پر ہے۔ یہ درجہ بندی کمپنی کے معیار، بروقت روانگی اور تاخیر کی صورت میں مسافروں کو سہولیات کے حوالے سے دئیے جانے والی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی۔آئی اے ٹی اے نے قومی ائر لائن کو اپنی رینکنگ بہتر بنانے کے لئے اپنی معیار اور مسافروں کو بہتر سہولیات دینے کا مشورہ دیا ہے۔لیکن فکر کی کوئی بات نہیں خطے کے دو بڑے ملکوں چین اور بھارت کی ائر لائنز کی بھی کوئی بہتر حالت نہیں ہے اور پاکستان سے ان کا کچھ زیادہ فرق نہیں ہے۔

مزید :

قومی -