فٹ بال گراﺅنڈز بھی ہوں گے آباد، 7انٹرنیشنل فٹ بالر کل پاکستان پہنچیں گے

فٹ بال گراﺅنڈز بھی ہوں گے آباد، 7انٹرنیشنل فٹ بالر کل پاکستان پہنچیں گے
فٹ بال گراﺅنڈز بھی ہوں گے آباد، 7انٹرنیشنل فٹ بالر کل پاکستان پہنچیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں کھیلوں کے شائقین کو جہاں روزانہ کی بنیاد پر خوشخبریاں مل رہی ہیں وہیں فٹ بال کے دیوانوں کے لئے بھی حوصلہ افزا خبر آگئی ہے۔ فٹ بال کے عالمی ستارے دو نمائشی میچ کھیلنے کےلئے کل پاکستان پہنچیں گے جن میں رونالڈینہو، روبرٹو کارلوس، رائن گگز اور دیگر پلیئرز شامل ہیں۔فٹ بالرز لاہور اور کراچی میں ایک ایک نمائشی میچ کھیلیں گے۔

پیمرا نے ”اگلو “ کے غیر شائستہ اور قابل اعتراض کمرشل پر پابندی عائد کردی
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں فٹ بال کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں میں اس کھیل کے فروغ کے لئے فٹ بال کے عالمی ستارے کل پاکستان پہنچیں گے۔ پاکستان آنے والے کھلاڑیوں میں برازیل کے رونالڈینہو، رابرٹو کارلوس، رابرٹ پائرز، فرانسس نکولس اینلکا، پرتگال کے لوئس بوا مورٹے، ہالینڈ کے جارج بوتنگ، انگلینڈ کے ڈیوڈ جیمز اور رائن گگز شامل ہیں۔فٹ بال کے عالمی ستارے پاکستان میں دو میچ کھیلیں گے۔ پہلا نمائشی میچ ہفتہ کو کراچی اور دوسرا اتوار کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -