پاکستان میں ہمارے 33ملین صارفین ، سوشل میڈیا سے نفرت انگیز مواد ہٹا دیا:فیس بک

پاکستان میں ہمارے 33ملین صارفین ، سوشل میڈیا سے نفرت انگیز مواد ہٹا دیا:فیس بک
پاکستان میں ہمارے 33ملین صارفین ، سوشل میڈیا سے نفرت انگیز مواد ہٹا دیا:فیس بک

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک کے نائب صدر جول کپلان نے کہا ہے کہ پاکستان میں فیس بک کے33ملین صارفین ہیں۔فیس بک پر شیئر ہونے والے گستاخانہ مواد کو ہٹا دیا ہے ، آئند ہ بھی اس حوالے سے اقدامات جاری رکھیں گے۔

فٹ بال گراﺅنڈز بھی ہوں گے آباد، 7انٹرنیشنل فٹ بالر کل پاکستان پہنچیں گے

تفصیلات کے مطابق فیس بک کے نائب صدر جول کپلان نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں توہین آمیز مواد ہٹانے سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔ملاقات میں انہوں نے حکومت پاکستان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کرائی گئی۔نائب صدرفیس بک جول کپلان نے وزیر داخلہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جعلی اکاونٹس،نفرت انگیز مواد ہٹانے کا عزم ہے، پاکستان میں فیس بک کے33ملین صارفین ہیں، فیس بک کو توہین آمیزمواد سے پاک کرنےکی کوشش کررہے ہیں۔

اس موقع پر وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ حکومت آزادی اظہاررائے پر مکمل یقین رکھتی ہے،مذہبی جذبات کوٹھیس پہنچانےکی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ سوشل میڈیا کا غلط استعمال روکنے کیلئے کردارادا کررہے ہیں،توہین آمیزمواد کے باعث مسلم امہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -