جرمنی،14ہزارپاکستانیوں کی پناہ کی درخواستیں ،519 منظور

جرمنی،14ہزارپاکستانیوں کی پناہ کی درخواستیں ،519 منظور
جرمنی،14ہزارپاکستانیوں کی پناہ کی درخواستیں ،519 منظور

  


برلن(آئی این پی)جرمنی میں 14 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے پناہ لینے کی درخواستیں دائر کر دیں جبکہ 519 منطور کر لی گئیں ۔

حرائے سینا میں حملہ، 10 فوجی اہلکار ہلاک

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کے وفاقی دفتر برائے تارکین وطن و مہاجرت کے اعداد و شمار میں بتایا گیاہے کہ ان 5 ماہ کے دوران 14 ہزار میں سے محض 519 پاکستانی شہریوں کو جرمنی میں رہنے کی اجازت دی گئی جبکہ باقی تمام پاکستانیوں کی پناہ کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں ۔یوں اس برس پاکستانی شہریوں کو جرمنی میں پناہ دئیے جانے کی شرح اب تک صرف تین اعشاریہ سات فیصد رہی ہے جو کہ گزشتہ برس کی نسبت کچھ زیادہ، لیکن اس سے پہلے کے برسوں کی نسبت کافی کم ہے ۔

مزید : بین الاقوامی