جس دن جے آئی ٹی رپورٹ دینے جارہی ہےاسی دن 10 جولائی کو میں یہ کام کرنے جا رہا ہوں‘ وزیراعظم نوازشریف نے بڑا اعلان کر دیا

جس دن جے آئی ٹی رپورٹ دینے جارہی ہےاسی دن 10 جولائی کو میں یہ کام کرنے جا رہا ...
جس دن جے آئی ٹی رپورٹ دینے جارہی ہےاسی دن 10 جولائی کو میں یہ کام کرنے جا رہا ہوں‘ وزیراعظم نوازشریف نے بڑا اعلان کر دیا

  


جھنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ 10جولائی کو جے آئی ٹی اپنی رپورٹ پیش کرنے جارہی ہے اوراسی دن 10جولائی کو ہی ہم داسو پاور پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔

حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہناتھا کہ جے آئی ٹی جو کر رہی ہے سب جانتے ہیں ،جے آئی ٹی دس جولائی کو اپنی رپورٹ پیش کرنے جارہی ہے اور 10جولائی کو ہی ہم داسو پاور پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ان کا کہناتھا کہ بھاشا ڈیم بھی تکمیل کے مراحل میں ہے ،بھاشا ڈیم بجلی ہی نہیں کاشتکاروں کے لیے پانی بھی مہیا کرے گا ،آج پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے،پاکستان کو نعروں سے نہیں کمٹمنٹ سے چلایا جائے گا، داسو ڈیم دریائے سندھ پر تعمیر کیا جائے گا اور یہ 3900میگا واٹ بجلی پیدا کرے گا اور تین دن کے بعد اس کی تعمیر کا عمل شروع کریں گے ۔غیر یقینی صورت حال کے پیش نظر معیشت میں گراوٹ آئی، جنہوں نے ہمیں روکنے کے لےئے آسمان سر پر اٹھا رکھا ہے، آپ سات آسمان بھی سر پر اٹھا لیں ہم کام کرتے رہیں گے۔ان کا کہناتھا کہ مخالفین کبھی جے آئی ٹی کے پیچھے چھپتے ہیں ،کبھی دھاندلی ،کبھی دھرنے اور کبھی احتساب کی آڑ میں سازش کرتے ہیں ۔

مزید : قومی /اہم خبریں