ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کوجرمنی میں قیام کیلئے ہو ٹل نہ ملا ،امریکی صد ر موسم سے لطف اندوز نہ ہوسکے

ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کوجرمنی میں قیام کیلئے ہو ٹل نہ ملا ،امریکی صد ر موسم سے ...
ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کوجرمنی میں قیام کیلئے ہو ٹل نہ ملا ،امریکی صد ر موسم سے لطف اندوز نہ ہوسکے

  

ہیمبرگ(آئی این پی)جرمنی میں ٹرمپ اور انکی اہلیہ کو قیام کیلئے ہو ٹل نہیں ملااور وہ موسم سے بھی لطف اندوز نہ ہوسکے۔

حرائے سینا میں حملہ، 10 فوجی اہلکار ہلاک

غیر ملکی میڈیاکے مطابق جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں گلو بل 20 نمائش جاری ہے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ بھی شریک ہیں لیکن انہیں ہیمبر گ میں رہائش کے لیے کو ئی ہو ٹل نہیں ملا ۔ٹرمپ مو سم کو انجوائے کرنا چاہتے تھے مگر ان سے پہلے سعودی حکو مت نے ہوٹل کی بکنگ میں ما ت دے دی اور پو رے ہو ٹل کے کمرے بک کرا لیے جبکہ اس کے علاوہ بھی شہر کے تمام لگژری ہو ٹل پہلے ہی بک ہیں ۔پارک ہا ئٹ پر روسی رہنما ولا میر پو ٹن اور ان کے وفد نے پہلے ہی قبضہ کر لیا ہے ۔

غیر ملکی میڈیاکا مزید کہنا تھا کہ گورنمنٹ کی طرف سے دیئے گئے گیسٹ ہا ؤس کو امریکی صدر نے خیرباد کہہ دیا ہے ۔لی مارڈین ہوٹل پہلے ہی برطانیہ کی وزیرِ اعظم تھریسامے کی میزبانی کر رہا ہے۔جبکہ جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل اور کینیڈا کے وزیرِ اعظم بھی اس ہو ٹل میں ٹھہرے ہوئے ہیں ۔

مزید :

بین الاقوامی -