دھاندلی اور احتساب کی آڑ میں سازشیں ہو رہی ہیں،مخالفین جے آئی ٹی کے پیچھے چھپنے کی بجائے میدان میں آکر مقابلہ کریں: نواز شریف

دھاندلی اور احتساب کی آڑ میں سازشیں ہو رہی ہیں،مخالفین جے آئی ٹی کے پیچھے ...
دھاندلی اور احتساب کی آڑ میں سازشیں ہو رہی ہیں،مخالفین جے آئی ٹی کے پیچھے چھپنے کی بجائے میدان میں آکر مقابلہ کریں: نواز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جھنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ جو الیکشن نہیں جیت سکتا وہ ہمارے خلاف سازشیں کر رہا ہے، وہ الیکشن جیت نہیں سکتے اس لئے دھرنے اور دھاندلی کی سازشیں کر رہے ہیں ۔ ہمیں روکنے کے لئے آسمان سر پر اٹھا یا گیا یہ لوگ سات آسمان بھی سر پر اٹھا لیں ہمیں پاکستان کی خدمت کرنے سے روک نہیں سکتے۔ یہ لوگ جے آئی ٹی کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں، چھپ کر سازشیں کرنے والے بزدل ہوتے ہیں ، ان لوگوں نے مسلم لیگ (ن) سے ایک بار نہیں بار بار شکست کھائی ہے۔ہمت ہے تو چھپنے کی بجائے میدان میں آکر ہمارا مقابلہ کریں ۔ قوم ایسے لوگوں کو ملک میں پسند نہیں کرتی جو ملک میں ترقی کی بجائے سازشوں کو فروغ دیتے ہیں۔

جے آئی ٹی کے ساتھ مکمل تعاون کیا ، چند عناصر حکومت کے خلاف سازشیں کررہے ہیں، عوام سے کیے وعدے پورے کریں گے: وزیر اعظم نواز شریف
حویلی بہادر شاہ میں 760میگا واٹ پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے اپنے سیاسی مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ترقی کی بلندیوں کو چھو رہا ہے جو مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی ، مخالفین روزانہ نت نئی سازشیں کر رہے ہیں۔مخالفین ہزار آسمان سر پر اٹھا لیں ہمیں ترقی سے روک نہیں سکتے۔انہوں نے بغیر نام لئے سابق صدر پرویز مشرف اور آصف علی زرداری کو لوڈ شیڈنگ کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو ملک کے باہر بیٹھ کر بیانات داغتے ہیں اور جو کہتے ہیں نواز شریف کہاں سے بجلی لائے گا انہوں نے ہی ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا۔ ملک میں اندھیرے چھائے تھے اب روشنیاں بحال ہو رہی ہیں ۔پاکستان میں ایک روایت قائم ہو رہی ہے جو ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ پاکستان کو نعروں سے نہیں بلکہ کمٹمنٹ سے چلایا جاتا ہے۔ملک میں اس وقت بجلی کے بڑے بڑے منصوبے جاری ہیں جنہیں بہت جلد مکمل کرلیا جائے گا،بجلی کے منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف بجلی پیدا ہوگی بلکہ عوام کو سستی بجلی بھی فراہم کی جائے گی۔پنجاب حکومت نے بجلی کے2منصوبوں میں 168ارب روپے کی بچت کی ہے۔ یہ بچایا گیا پیسہ ملک میں ترقی کے لئے نئے منصوبوں پر لگایا جائے گا۔ ملک میں بجلی کے بعض ایسے منصوبے بھی سابقہ حکومتوں میں بنائے گئے تھے جن سے 24روپے فی یونٹ بجلی حاصل کی جاتی تھی مگر اب بجلی کے نئے منصوبوں سے ساڑھے6روپے فی یونٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔آئندہ آنے والے وقت میں مزید سستی بجلی پیدا کریں گے۔ بجلی سستی ہوگی کسان کو فائد ہ ہوگا، کاشتکار اس سے مستفید ہو گا۔ انڈسٹری جب سستی بجلی استعمال کرے گی تو ایکسپورٹ کو فائدہ ہوگا۔ بجلی سستی ہوگی تو ملک کے وارے نیارے ہوجائیں گے۔اس وقت ملک میں بجلی کے مزید منصوبوں پر کام جاری ہے ،10جولائی کو داسو پاور پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا جبکہ بھاشا ڈیم بھی تکمیل کے آخری مرحلے میں ہیں۔

وہ پاکستانی نوجوان جو 11 سال تک محفلوں میں رقص کر کے ہر ماہ لاکھوں روپے کماتا تھا لیکن پھر ایک دن ایسا کام ہو گیا کہ نہ صرف یہ کام چھوڑ دیا بلکہ دو لوگوں کو بھی مسلمان کر دیا ،دل کیسے بدلا؟واقعہ جان کر آپ کا بھی ایمان تازہ ہو جائے گا
وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ملک ترقی کی جانب گامزن ہے مگر گذشتہ چند دنوں سے غیر یقینی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔ملک میں خوشحالی آرہی ہے، لوگوں کی قوت خرید بڑھ گئی ہے۔ مخالفین کو یہ تکلیف ہے کہ پاکستان ترقی کی منزلوں کو چھو رہا ہے، گوادر خنجراب سے مل رہا ہے،ملک میں ترقی کا ایک انقلاب برپا ہو رہا ہے۔ ہم ناقابل یقین کام کر رہے ہیںکسانوں کے ٹیوب ویل چل گئے ہیں، ہم نے کھاد سستی کی آئندہ بھی کسانوں کی مزید خدمت کریں ۔ ملک میں سڑکوں کا جال بچھا دیا ہے، خیبر پختونخواہ میں سڑکیں ہم بنا رہے ہیں، ملک کے دیہاتوں میں سکول اور کالجز بن رہے ہیں، صحت کا انقلاب لا رہے ہیں ، دیہاتوں میں جدید ہسپتال بنا رہے ہیں۔انشاءاللہ ملک کو مزید ترقی کی بلندیوں پر لے جائیں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -