نائجر فوج کی غلط فہمی نے 14بے گھروں کی جان لےلی

نائجر فوج کی غلط فہمی نے 14بے گھروں کی جان لےلی
نائجر فوج کی غلط فہمی نے 14بے گھروں کی جان لےلی

  

نیامے(این این آئی)افریقی ملک نائجر کی فوج نے ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں غلط فہمی کی بنا پر 14 بے گھر ہونے والے افراد کو ہلاک کر دیا۔

ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کوجرمنی میں قیام کیلئے ہو ٹل نہ ملا ،امریکی صد ر موسم سے لطف اندوز نہ ہوسکے

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق14 مہاجرین اور عام شہری نائجر کی فوج کے ایک فضائی حملے کے نتیجے میں ہلاک ہوئے۔ یہ افراد شدت پسند گروپ بوکوحرام کی کارروائیوں کے سبب گھر بار چھوڑ کر چلے گئے تھے اور اب اپنے علاقے کی طرف واپس جا رہے تھے لیکن حملے کی لیپٹ میں آ گئے۔ یہ واقعہ نائجر کے علاقے دفا میں پیش آیا جہاں بوکوحرام کے عسکریت پسند اکثر حملے کرتے رہتے ہیں۔واضح رہے کہ ہلاک ہونے والوں میں دو نائجر کے جبکہ بقیہ 12 نائجیریا کے باشندے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -