پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی،لیجنڈ گلوکار نصرت فتح علی خان کی کھوئی ہوئی گانوں کی وہ ریکارڈنگز مل گئیں جو آج تک کسی نے نہیں سنی

پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی،لیجنڈ گلوکار نصرت فتح علی خان کی کھوئی ...
پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی،لیجنڈ گلوکار نصرت فتح علی خان کی کھوئی ہوئی گانوں کی وہ ریکارڈنگز مل گئیں جو آج تک کسی نے نہیں سنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آکلینڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن )قوالی اور موسیقی کی دنیا کے بادشاہ مرحوم استاد نصرت فتح علی خان کے چاہنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے کیونکہ ان کی کھوئی ہوئی پرانی ایک ریکارڈنگ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر آک لینڈ کے شہر سے دریافت کر لی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نصرت فتح علی خان کو پاکستان اور بھارت سمیت پوری دنیا میں موسیقی کا شوق رکھنے والے افراد بے حد دلچسپی سے سنتے ہیں اور ایسے میں نصرت فتح علی خان کی ایسی ریکارڈنگز کا دریافت ہونا جو کہ کھو گئی تھیں اور انہیں کسی نے سنا بھی نہیں ہے تو یہ پاکستانیوں کیلئے کسی خزانے سے کم نہیں ہے ۔
نصرف فتح علی خان کی ریکارڈنز پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہری اور گلوکار محمود خان کے پاس ہیں ،وہ استاد نصرت کے ساتھ 1996میں کام کر چکے ہیں ۔کہا جاتاہے کہ نصرت فتح علی خان گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے ۔محمود خان کے گھر میں ریکارڈنگ سٹوڈیو بھی موجود ہے جس میں نصرت فتح علی خان دورہ لاس اینجلس کے درمیان قیام کیا کرتے تھے ۔یہ دعویٰ بھی کیا جاتاہے کہ اپنے دورے کے دوران نصرت فتح علی خان نے مشہور گلوکار اور مصنف پیٹر گیبریل اور معروف میوز ک شو VH1's کی بھی توجہ حاصل کر لی تھی ۔
رپورٹس کا کہناہے کہ نصرت فتح علی خان کی ریکارڈنگز بالکل درست حالت میں محفوظ ہیں اور انہیں ایک ایلبم کی شکل دے دی گئی ہے اور اس کی نیلامی کی قیمت 5ملین ڈالر رکھی گئی ہے ۔

اس خبر کو انگریزی میں پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید :

تفریح -