بالآخر وہ موبائل فون تیار کرلیا گیا جس کا سب کو شدت سے انتظار تھا، کبھی بیٹری ختم ہوگی نہ چارج کرنے کی ضرورت پڑے گی کیونکہ۔۔۔

بالآخر وہ موبائل فون تیار کرلیا گیا جس کا سب کو شدت سے انتظار تھا، کبھی بیٹری ...
بالآخر وہ موبائل فون تیار کرلیا گیا جس کا سب کو شدت سے انتظار تھا، کبھی بیٹری ختم ہوگی نہ چارج کرنے کی ضرورت پڑے گی کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) عموماً موبائل فون صارفین کو جو سب سے بڑا مسئلہ درپیش ہوتا ہے وہ بیٹری جلد ختم ہوجانے کا ہوتا ہے لیکن اب امریکی سائنسدانوں نے ایسا موبائل فون ایجاد کر ڈالا ہے کہ بیٹری کا مسئلہ ہی ختم کر دیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے سائنسدانوں نے جو موبائل فون ایجاد کیا ہے اسے چلنے کے لیے سرے سے بیٹری کی ضرورت ہی نہیں۔ ایک تو یہ موبائل فون موجودہ فونز کی نسبت انتہائی کم توانائی پر چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور دوسرے اس میں بیٹری نہیں ہے بلکہ یہ دو طریقوں ، سولر پینل اور ریڈیائی لہروں کے ذریعے توانائی حاصل کرتا ہے۔

آئی فون 8 فنگر پرنٹ سنسر کی جگہ آنکھیں اور چہرہ اسکین کی ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا دعویٰ سامنے آگیا
اس موبائل فون میں چاول کے دانے کے برابر ایک سولر پینل لگایا گیا ہے جو سورج کی روشنی سے توانائی حاصل کرکے موبائل فون کو فراہم کرتا ہے۔یہ حیران کن موبائل فون ایجاد کرنے والی ٹیم کے سربراہ پروفیسر شیام گولکوٹا کا کہنا تھا کہ ”یہ دنیا کا پہلا موبائل فون ہے جو لگ بھگ صفر توانائی خرچ کرتا ہے۔ اسے چلنے کے لیے جو معمولی توانائی درکار ہے وہ یہ اپنے ماحول سے حاصل کر لیتا ہے۔ ہماری یہ ایجاد مستقبل میں بیٹری پر چلنے والی ہر طرح کی ڈیوائسز پر اثرانداز ہو گی۔“